ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب حکومت کو کسی بھی ردعمل یا قانون کا خوف نہیں ہے،علی زیدی

کراچی:  تحریک انصاف سندھ کے صدراور سابق وفاقی وزیرعلی حیدر زیدی نے کہاہے کہ پنجاب حکومت کو کسی بھی ردعمل یا قانون کا خوف نہیں ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں علی زیدی نے کہا کہ طاقت کا بے دریغ استعمال کی یہ ایک بدترین مثال ہے، پنجاب حکومت کو کسی بھی ردعمل یا قانون کا خوف نہیں۔

انہوں نے کہا کہ انصاف؟ عدلیہ؟ قانون نافذ کرنے والے؟ کہا ں ہیں؟ کوئی اس ملک کو بچائے گا یا اسے ڈوبتے ہوئے دیکھتے رہیں گے۔پی ٹی آئی رہنمانے کہاکہ بلومبرگ کے مطابق پاکستان ڈیفالٹ ہونے والے سرفہرست ممالک میں شامل ہے، یہ ایک ایسا بحران ہے جس کا ہم نے پہلے کبھی سامنا نہیں کیا۔

علی زیدی نے کہا کہ منی لانڈرنگ  اور مجرموں کی حکومت ہمیں اس دلدل سے نہیں نکال سکتی، جو لوگ معاملات کی قیادت کررہے ہیں انہیں جاگنے کی ضرورت ہے اس سے پہلے کہ بہت دیر ہوجائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں