کراچی: سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت سے عوام کی ٹوٹی کمر پر اب بجلی بم گرادیا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران اسماعیل نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کی جانب سے بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ مسترد کرتے ہیں۔
امپورٹڈ حکومت کی جانب سے بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ مسترد کرتے ہیں پیٹرول کی قیمت سے عوام کی ٹوٹی کمر پر اب بجلی بم گرادیا گیا ہے ظالمانہ فیصلہ عوام سے اربوں روپے بٹورنے کا پلان ہے عمران خان دور میں تنقید کے نشتر چلانے والے آج فوائد بتارہے ہیں جبکہ ملک میں بدترین لوڈشیڈنگ جاری ہے pic.twitter.com/yFyR0I50yf
— Imran Ismail (@ImranIsmailPTI) May 31, 2022
سابق گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت سے عوام کی ٹوٹی کمر پر اب بجلی بم گرادیا گیا ہے، ظالمانہ فیصلہ عوام سے اربوں روپے بٹورنے کا پلان ہے۔
عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ عمران خان کے دور میں تنقید کے نشتر چلانے والے آج فوائد بتارہے ہیں جبکہ ملک میں بدترین لوڈشیڈنگ جاری ہے۔