ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی سی بی کنڈیشننگ کیمپ کے دوسرے مرحلے کا آغاز

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے کنڈیشننگ کیمپ کا دوسرا مرحلہ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں شروع ہو گیا ۔ لاہور کے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں کنڈیشننگ کیمپ کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا جس میں شیڈول کے مطابق قومی ٹیم کے کوچ ثقلین مشتاق اور عبدالرزاق نے تربیتی کیمپ میں موجود 45 کھلاڑیوں کو لیکچر دیا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ عماد وسیم اور یاسر شاہ جیسے کھلاڑی بھی کنڈیشننگ کیمپ کے دوسرے مرحلے میں شرکت کر رہے ہیں جبکہ ان دونوں کھلاڑیوں نے جم ورک کے ساتھ ساتھ فیلڈنگ ڈرلز میں بھی حصہ لیا ۔کیمپ کا بنیادی مقصد آنے والے سیزن کے لیے کھلاڑیوں کی فٹنس اور فیلڈنگ کو بہتر بنانا اور ان کے کھیل میں پائے جانے والے نقائص کو دور کرنا ہے جبکہ کیمپ کے دوران2 پریکٹس میچز بھی شیڈول کیے جا رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں