ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گرفتاری کے ڈر سے عمران خان پشاور میں بیٹھے ہیں،رہنما پیپلزپارٹی 

کراچی: پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ گرفتاری کے ڈر سے عمران خان فنی گالہ چھوڑ کر پشاور میں بیٹھے ہیں۔کراچی کے ایک ہوٹل میں تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ عمران خان کو آئین میں درج طریقہ کار کے تحت ہٹایا گیا،

انہوں نے تحریک عدم اعتماد کے بعد منتیں کی تھیں۔انہوں نے کہا کہ اتحادیوں نے بھی خراب کارکردگی پر تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کا ساتھ چھوڑا۔انہوں نے کہا کہ  پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا بوجھ پڑھے گا لیکن ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں تھا۔سعید غنی نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ عمران خان کر کے گئے تھے،

پیٹرولیم لیوی ہر ماہ 4 روپے بڑھانے کا معاہدہ کیا گیا۔پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ آئی ایم ایف کی بات مسترد کرتے تو کوئی ادارہ پاکستان کے ساتھ معاہدہ نہیں کرتا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں