ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہم روس سےسستی گیس لیں گے: سرب صدر

سربیا کے صدر الیکسینڈر ووچچ نے کہا ہے کہ ان کا ملک روس کے ساتھ 3 سال کےلیے گیس کا معاہدہ کرے گا۔

 الیکسینڈر ووچچ نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے بتایا کہ گزشتہ روز صبح  میں نے  روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ٹیلی فون پر رابطہ کیاہے۔

سرب صدر نے بتایا کہ ہم روس سےمناسب نرخوں پر گیس حاصل کریں گے ،اگرمعاہدے کی شرائط مان لی گئی تو ہم روس سے 3 سال کےلیے  گیس کا معاہدے طے کریں گے۔

سرب صدر  نے بتایا اگر یہ معاہدہ ہو گیا تو سال رواں کا موسم سرما بغیر کسی مشکل کے گزرے گا، یورپ کے مقابلے میں ہم رووسی گیس کے لیے 10 تا 12 گنا کم  ادائیگی کریں گے،امید ہے کہ 1 ہزار کیوبک میٹر گیس کےلیے 310 تا408 ڈالر کے درمیان رقم ادا کی جائے گی ۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں