ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

"میڈ ان ترکی" نہیں "میڈ ان ترکیہ" کی عبارت کا استعمال ہوگا

 وزیر خارجہ مولود چاوش اولو  نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے رکن ممالک  سے ہم نے "ترکیہ ” کا لفظ استعمال کرنے کے لیے تحریری طور پر رجوع کیا ہے ۔

 صدر رجب طیب ایردوان  کی جانب سے اس سلسلے میں ایک سرکاری حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے جس کے تحت اب” میڈ ان ٹرکی”  کے بجائے ” میڈ  اِن ترکیہ” کی عبارت کا استعمال ہوگا۔

چاوش اولو نے اس حوالے سے اقوام متحدہ کے رکن ممالک سے تحریری طور پر رجوع کرنے کا عندیہ دیا ہے،اس طرح سے عالمی تجارت میں ترکی کی قابل گراں اور مشہور مصنوعات پر "ترکیہ” کی عبارت درج ہوگی۔

اس فیصلے کے تحت ترک کے ساتھ تعلقات رکھنے والے  ممالک اور عالمی ادارے ہر قسم کی سرگرمیوں  اور تحاریر میں”ٹرکی” "ٹُرکائی”،”تُرکی”  کے بجائے "ترکیہ” کی عبارت کا استعمال کریں گے۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں