ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغانستان کو انسانی ہمدردی کے تحت 3 کروڑ 20 لاکھ امریکی ڈالرز  نقد رقم موصول

کابل: افغانستان کو انسانی ہمدردی کے تحت دی جانے والی نقد رقم میں سے مزید 3 کروڑ 20 لاکھ امریکی ڈالرز موصول ہوگئے ہیں۔ مرکزی بینک دا افغانستان بینک نے ایک اعلامیہ میں کہا ہے کہ ملک کو انسانی نقد امداد  کے طور پر منگل کو 3 کروڑ 20 لاکھ امریکی ڈالرز موصول ہوئے جسے ایک تجارتی بینک میں منتقل کردیا گیا ہے۔

بینک نے امداد کی فراہمی پر عالمی برادری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بینکاری کے ذریعے لوگوں کو امداد کی فراہمی سہولت اور شفافیت پیدا کرتی ہے۔ اس قسط سے قبل پیر کو بھی انسانی امداد کے طور پر افغان مرکزی بینک کو 3 کروڑ 20 لاکھ امریکی ڈالرز کی قسط موصول ہوئی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں