ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکہ قصداً آگ پر تیل چھڑک رہا ہے: دمتری پیسکوف

روس صدارتی پیلس کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ ” یورپی یونین کی روس پر پیٹرول پابندیاں پورے بّراعظم کو، یورپیوں کو، ہمیں اور تمام گلوبل منڈیوں کو متاثر کریں گی”۔

دارالحکومت ماسکو میں اخباری نمائندوں کے لئے جاری کردہ بیان میں پیسکوف نے کہا ہے کہ یورپی منڈی روسی پیٹرول کے لئے اہمیت کی حامل ہے۔ عائد کی گئی پیٹرول پابندیوں کے اثرات منفی ہوں گے۔ یہ پابندیاں پورے بّراعظم کو، یورپیوں کو، ہمیں اور تمام گلوبل منڈیوں کو متاثر کریں گی”۔

پابندیوں میں نرمی کے لئے کاروائیاں شروع کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے پیسکوف نے کہا ہے کہ "یقیناً ہم خالی رہ جانے والے حجم کو متبادل راستوں کی طرف مائل کر رہے ہیں۔ یہ کاروائیاں ان منفی نتائج کو کم سے کم کرنے کے لئے منّظم اقدامات ہیں”۔

روس کے وزیر خارجہ سرگے لاوروف کے 8 جون کو متوقع دورہ ترکی کے روس، یوکرین اور اقوام متحدہ کے وفود کے مابین متوقع اجلاس کے لئے تیاری ہونے سے متعلق سوال کے جواب میں پیسکوف نے کہا ہے کہ یہ سب کام بلواسطہ شکل میں ایک دوسرے سے مربوط ہیں لیکن ایسے کسی مذاکرات کے لئے تاحال کوئی سوچ موجود نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ صدر ولادی میر پوتن کے دورہ ترکی کے بارے میں بھی مذاکرات جاری ہیں اور دورے کی تاریخ تاحال طے نہیں پائی۔

امریکہ کی طرف سے یوکرین کے لئے اسلحے کی نئی ترسیل کے بارے میں پیسکوف نے کہا ہے کہ” ہمیں یقین ہے کہ امریکہ قصداً آگ پر تیل چھڑک رہا ہے اور آخری یوکرینی شہری تک روس کے ساتھ جنگ کرنے کے موقف پر قائم ہے۔ یوکرین کو اسلحے کی ترسیل امن مذاکرات میں کوئی کردار ادا نہیں کرے گی۔ ہم امریکہ کے ان منصوبوں کو منفی خیال کرتے ہیں”۔ 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں