ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شارٹ فال 7 ہزار میگاواٹ سے متجاوز، 12 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری 

اسلام آباد: ملک میں توانائی کا بحران شدت اختیار کر گیا، شارٹ فال 7 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرگیا ۔پاورڈویژن کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب 28200 میگاواٹ ہوگئی جبکہ رسد 21200 میگاواٹ کے لگ بھگ ہے۔

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرگیا ۔ملک کے مختلف علاقوں میں 10 سے 12 گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے، زیادہ لائن لاسز والے علاقوں میں بجلی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے۔

تیل گیس کوئلے کی قلت کے باعث متعدد پلانٹس بند ہیں، لیسکو کا شارٹ فال 8 سو میگاواٹ ہوگیا۔ لاہور میں ہر 2 گھنٹے بعد ایک گھنٹے کے لئے بجلی بند رہنے لگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں