لاہور: یوٹیلیٹی کارپوریشن نے لاہور سمیت ملک بھر کے یوٹیلیٹی سٹوروں پر گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں یک دم 95 روپے فی کلو کا اضافہ کردیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس اضافے کے ساتھ یوٹیلیٹی سٹوروں پر فروخت ہونے والے گھی کی قیمت 260 روپے فی کلو سے بڑھ کر 355 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔
گھی کی نئی قیمتوں کا اطلاق گزشتہ روز ہی سے کردیا گیا تھا جبکہ یوٹیلیٹی کارپوریشن نے اس مقصد کے لئے ملک بھر کے یوٹیلیٹی سٹوروں کو احکامات جاری کردئیے ہیں کہ وہ نئی قیمتوں پر گھی اور کوکنگ آئل فروخت کریں۔