ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قرآن وسنت کا نفاذہی تمام مسائل کا حل ہے، محمد حسین محنتی

کراچی: امیر جماعت اسلامی سندھ وسابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ ملک میں قرآن وسنت کا نظام ہی مہنگائی بے روزگاری،لاقانونیت اورکرپشن سمیت تمام مسائل کاحل ہے۔

اللہ کے دین کی سربلندی اورجنت کے حصول کے لیے جدوجہد ایک بڑا مشن ہے۔ محمد اسماعیل گندرو دعوت دین عملی نمونہ تھے ان کی دینی ودعوتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ 

محمد حسین محنتی نے کہا کہ محمد اسماعیل گندرو نے اپنی پوری زندگی انسانیت کی خدمات اور اقامت دین میں خرچ کر دی۔ 1977 میں پی این اے کے مشترکہ امیدوار قومی اسمبلی تمام تر مشکلات اور صعوبتیں برداشت کرنے کے باوجود میدان میں ڈ ٹے رہے اور استقامت کے ساتھ مقابلا کیا۔

20 سال سے زائد عرصہ وہ جماعت اسلامی کے ضلعی امیر رہے ضلع ٹھٹھہ کے کونے کونے میں اللہ کے دین کی دعوت دی پورا خاندان تحریک سے وابستہ ہے۔ واضح رہے کہ 81 سالہ مولانا اسماعیل گندرو کچھ عرصے سے فالج کے حملے کی وجہ سے گھرمیں صاحب فراش تھے۔ان کے بیٹے پوتے داماد سمیت پوراخاندان جماعت اسلامی سے وابستہ اورمختلف ذمہ داریوں پرخدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں