اسلام آباد: وزیر خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے مئی کے مہینہ میں 490ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کرنے پر چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)عاصم احمد اور ایف بی آر کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔
ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ مئی 2022میں اکٹھا کیا گیا ٹیکس گزشتہ سال اسی مہینے کے مقابلہ میں 103ارب روپے یعنی27فیصد زیادہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ ٹیکس پیٹرولیم مصنوعات پر بغیر کوئی سیلز ٹیکس لگائے اکٹھا کیا گیا ہے۔
I congratulate Chairman Asim Ahmed the FBR team for tax collection of Rs 490b in May, 2022, an increase of 27% or Rs 103b over last year. This is without any sales tax on petroleum products. We provided Rs 30b in refunds to taxpayers, an increase of 44% or Rs 9b over last year.
— Miftah Ismail (@MiftahIsmail) June 1, 2022
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے مئی کے مہینے میں ٹیکس دہندگان کو 30ارب روپے ٹیکس ریفنڈ کیا جو کہ گزشتہ سال مئی کے مقابلہ میں 44فیصد یا 9ارب روپے زیادہ ہے۔