ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایم آئی اے نائٹ پریمیئر کرکٹ لیگ کا شاندار آغاز

کراچی :البرھان نادی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے افتتاحی میچ میں ایم آئی اے فاؤنڈیشن الیون نے اومیگا الیون کو 37 رنز سے شکست دے دی اومیگا الیون کے کپتان نے ٹاس جیت کر ایم آئی اے فاؤنڈیشن الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ایم آئی اے فاؤنڈیشن

الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 175 رنز بنائے ایم آئی اے فاؤنڈیشن کی جانب سے اعجاز خان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 49 رنز بنائے جبکہ عدنان خان نے 28 گیندوں پر 35 رنز کی اننگز کھیلی

اومیگا الیون کی جانب سے وقار نے2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ایم آئی اے فاؤنڈیشن کی جانب سے یوسف مین آف دا میچ کے حقدار قرار پائے انھوں نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے 33 رنز دے کر5کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں