ترکی کی خفیہ ایجنسی MIT کی طرف سے عراق کے شمالی علاقے سلیمانیہ میں کئے گئے آپریشن میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے نام نہاد منتظمین میں سے مہمت دوعان کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے۔
سکیورٹی ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق MIT نے، عراق میں کئے گئے برّی آپریشنوں کے بعد، فرنٹ کے پیچھے واقع علاقوں مخمور اور کرکوک کے PKK کے ایک محفوظ گڑھ بننےکی نشاندہی کی ہے۔
اس حوالے سے کئے گئے آپریشن میں جم جمال میں PKK کے کرکوک فرنٹ کے نام نہاد ذمہ دار مہمت دوعان المعروف "دلہاز گابار” کو غیر فعال بنا دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ MIT نے کچھ عرصہ قبل تنظیم کے نام نہاد منتظمین میں سے مہمت ایردوعان المعروف "احمد روبار” کو بھی غیر فعال بنا دیا تھا۔