ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حنیف عباسی نے معاون خصوصی برائے وزیر اعظم کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے معاون خصوصی برائے وزیر اعظم کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے وزیراعظم کے معاون خصوصی کے عہدے سے مستعفی ہونے کی تصدیق کردی  ہے۔

حنیف عباسی نے اعتماد کیے جانے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کسی عہدے کے بغیر بھی عوام کی خدمت کرسکتا ہوں۔

واضح رہےکہ حنیف عباسی کو وزیراعظم نے 27 اپریل کو معاون خصوصی مقررکیا تھا، سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے حنیف عباسی کو وزیراعظم کا معاون خصوصی بنائے جانے کو عدالت میں چیلنج کر رکھا ہے اور عدالت میں سماعت جاری ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ امید ہے آئندہ سماعت تک حنیف عباسی عوامی عہدہ استعمال نہیں کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں