وزیر دفاع خلوصی آقار نے دارالحکومت انقرہ میں پاکستانی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ملاقات کی۔
آقارنے پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کے سرکاری دورے کے ایک حصے کے طور پر ترکی آنے والے خواجہ محمد آصف کا وزارت قومی دفاع میں ایک فوجی تقریب میں خیرمقدم کیا۔
پاکستانی وزیر کے اعزازی رجسٹر پر تاثرات قلم بند کرنے کے بعد دونوں وزراء نے وفود کے درمیان مذاکرات کی صدارت کی۔
ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات، علاقائی دفاع اور سلامتی کے امور اور دفاعی صنعت میں تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ آقارنے ترکی اور پاکستان کے درمیان گہرے تعلقات اور فوجی تعاون کو مزید بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔