ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی نے زلمی مدرسہ لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا اعلان کردیا

زلمی مدرسہ لیگ کا چوتھا ایڈیشن آزاد کشمیر میں منعقد ہوگا ، جاوید آفریدی چیرمین پشاور زلمی، زلمی فاونڈیشن پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی نے زلمی مدرسہ لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا اعلان کردیا زلمی مدرسہ لیگ کا چوتھا ایڈیشن آزاد کشمیر میں منعقد ہوگا ،

چیرمین پشاور زلمی، زلمی فاونڈیشن جاوید آفریدی نے کہا کہ زلمی مدرسہ لیگ کا چوتھا ایڈیشن 6سے8 جون تک آزاد کشمیر میں منعقد ہوگا ،ایونٹ کے انعقاد کا مقصد مدارس کے طلبا کو کھیلوں میں صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دینے کی کوششوں کے سلسلے کی

ایک اور کڑی ہے۔ اس ایونٹ کے زریعے مذہبی ہم آہنگی اور امن کا پیغام بھی پوری دنیا میں جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیمیں شریک ہوگی ۔ ان میں یوسی اسٹرائکرز، این سی ماوریک، کشمیر ٹائیگرز، ایچ بی ٹائٹنز، کوٹلی یونائیٹڈ، مظفر آباد تھنڈر، سی بی پیٹریاٹس اور سی ڈی چیلنجر شامل ہیں۔ اس سے قبل پشاور ،میران شاہ اور کوئٹہ میں زلمی مدرسہ لیگ کے3 ایڈیشن منعقد کیے جا چکے ہیں،

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں