ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کرائم منسٹر کی صورت میں ملک پر نحوست چھائی ہوئی ہے، اپوزیشن لیڈر سندھ 

کراچی: قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے مہنگائی کا طوفان برپا کردیا ہے۔ امپورٹڈ حکمران عوام پر ظلم کرکے ذبح کر رہے ہیں امریکا سے بیعت کرنے کے بعد ہر چیز مہنگی کردی گئی ہے پہلے 20 کلو آٹے کا تھیلہ 1100 روپے کا ملتا تھا-

  آج یہ آٹا 14سو سے 16 سو تک کا مل رہا ہے، گھی 415 کلو تھا اب 600 تک پہنچ چکا ہے پیٹرول کی قیمت میں 30 روپے اضافہ ہوا ہے مزید 40 روپے مہنگا کرنے جارہے دال ماش 180 سے 300 روپے کلو ہوچکی ہے پیاز 80 روپے کلو، ٹماٹر 50 سے بڑھ کر 100 روپے کلو تک پہنچ گیا ہے-

ساڑھے تین سو کی مرغی 600 روپے تک پہنچ چکی ہے، آٹا مہنگا ہوچکا ہے روٹی مہنگی ہوچکی ہے، بجلی پر عمران خان نے سبسڈی دی ہوئی تھی سب ختم کر دی گئی ہے  اب کرائم منسٹر بجلی پر سبسڈی ختم کرکے قیمت بڑھانے جارہے ہیں کرائم منسٹر کی صورت میں ملک پر نحوست چھائی ہوئی ہے امریکہ کے غلاموں کا اثر ہمارے پیٹ اور جیب پر پڑ رہا ہے-

اس ناانصافی اور عوام دشمن پالیسی کے خلاف ہم سب کو باہر نکلنا پڑے گا یہ جنگ پی ٹی آئی کی جنگ نہیں ہے یہ جنگ اب پوری قوم کی جنگ بن چکی ہے ملک کی چلتی ہوئی معیشت کو ایک سازش کے تحت برباد کر دیا گیا ہے اگرہم امپورٹڈ حکومت کو تسلیم کرتے ہوئے پاکستان اور قوم کی بربادی میں ہم بھی شامل ہوجائیں گے اب چوروں کو مزید برداشت نہیں کر سکتے حکومت کے پاس پئسے نہ ہونے کا رونا رونے والے کروڑوں روپے عیاشیوں پر اڑا رہے ہیں۔

حلیم عادل شیخ نے کہا پاکستان کی عوام عمران خان کے ساتھ ہے حقیقی آزادی کی تحریک سے ان چوروں کا خاتمہ یقینی ہوگیا ہے عمران خان ایک عظیم لیڈر ہیں حکومت میں آنے کے لئے یہ تحریک نہیں ہے بلکہ ملک و قوم کوو بچانے کی تحریک ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں