ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلی فورسز کی فائرنگ، 2 فلسطینی شہید 

تل ابیب: اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 2 فلسطینی شہید ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فلسطین میں قابض اسرائیلی فورسز نے نہتے فلسطینوں پر اس وقت فائرنگ کر دی جب وہ بیت الحلم میں احتجاج کر رہے تھے۔

فائرنگ کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔جینن میں بھی قابض صیہونی فورسز نے چھاپہ مار کر ایک گھر کو تباہ کر دیا۔ 

خیال رہے کہ گزشتہ 4روز سے اسرائیلی جارحیت جاری ہے، جس کےنتیجے میں ہزاروں فلسطینی زخمی اور 4شہید ہوگئے ہیں، عالمی ادارے اس ظالمانہ روش پر خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں