ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلی نائب وزیراعظم کی بھارتی وزیراعظم مودی اور وزیر دفاع سے ملاقاتیں

نئی دہلی: بھارت اور اسرائیل نے اپنے دفاعی تعلقات کو مزیدوسعت دینے پر اتفاق کیا ہے۔ اسرائیل کے نائب وزیر اعظم بنجمن گانٹز نے نئی دہلی میں وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے بات چیت کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے نائب وزیراعظم جو زیر دفاع بھی ہیں جمعرات کو اپنے پہلے سرکاری دورے پر بھارت پہنچے۔ انہوںنے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول سے بھی ملاقات کی۔ اسرائیلی نائب وزیر اعظم نے جمعرات کو مودی کے ساتھ اپنی ملاقات کے دوران بتایا ہمارے پاس دفاعی تعاون کو گہرا کرنے کا بہترین موقع ہے۔اسرائیل بھارت کو ہتھیاروں کے سب سے بڑے برآمد کنندگان میں سے ایک ہے اور بھارت نے گزشتہ دہائی میں اسرائیل سے 2.9 بلین امریکی ڈالر کے ہتھیار خریدے ہیں۔

اہم خریداریوں میں میزائل، ریڈار اور یو اے وی شامل ہیں۔ قبل ازیں اسرائیلی نائب وزیر اعظم نے راج ناتھ سنگھ کے ساتھ دفاعی تعلقات کو گہرا کرنے پر بات چیت کی۔ انہوں نے دفاعی ٹکنالوجی کے شعبے میں تعاون بڑھانے سے متعلق دستاویزات کا بھی تبادلہ کیا۔

بنجمن کے دفتر کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں وزرانے اسرائیل اور بھارت کے تعلقات کے 30 سال مکمل ہونے پر ایک مشترکہ اعلامیہ پیش کیا اور دفاعی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں