ترک حفاظتی اہلکاروں کی بدولت دہشتگرد تنظیم پی کےکے کا ایک اور تخریب کار قانون کے سپرد کر دیا گیا ۔
ترک امور داخلہ کے مطابق،جینڈر میری اور پولیس کی مشترکہ کوششوں سے ایک مزید دہشتگرد نے خود کو قانون کے حوالے کر دیا۔
بتایا گیا ہے کہ یہ دہشت گرد سال 2013 کے دوران پی کےکے میں شامل ہوتےہوئے عراق میں مصروف رہا ۔
یکم جنوری سے اب تک قانون کے سپرد کیے گئے دہشتگردوں کی تعداد 39 ہو گئی ہے۔