ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یمنی طرفین کے درمیان جنگ بندی کی بحالی میں توسیع کا فیصلہ مثبت پیش رفت ہے :ترکی

 ترکی نے  یمن میں ماہ رمضان کے دوران اقوام متحدہ کی کوششوں سے بحال کی گئی جنگ بندی میں دو ماہ کی مزید توسیع کا خیر مقدم کیا ہے۔

 ترک امور خارجہ کے مطابق،  یمنی طرفین کے درمیان جنگ بندی میں توسیع سے امید ہے  وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے فیصلوں کے تحت مذاکراتی طریقےاور ملکی آئین کے احترام کے تناظر میں تنازعے کا حل تلاش کریں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ  ترکی اس صورت حال میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے  کی جانب سے  یمنی طرفین کے درمیان مکالمت کے فروغ پر مبنی کوششوں کا خیر مقدم کرتےہوئے یمنی عوام سے یک جہتی کا بھی اظہار کرتا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں