سینئر صحافی سلیم صافی نے کہا ہے کہ عمران خان خیبر پختونخوا کے لوگوں کے لئے بھی اس وقت مصیبت بنے ہوئے ہیں۔ روزانہ چرسی تکہ سے 400 بندوں کا کھانا جاتا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں مٹن 2100 روپے کا ایک کلو ملتا ہے۔ اسی طرح وزیراعلی اور سیکرٹری اور وزیر ان کی خدمت میں چوبیس گھنٹے مصروف ہیں اور ان کے لئےجلسوں کے اہتمام کر رہے ہیں۔
عمران خان خیبرپختونخواہ کےلوگوں کےلئے بھی اسوقت مصیبت بنے ہوئے ہیں روزانہ چرسی تکہ سے چارسو بندوں کاکھانا جاتا ہے اوروہ مٹن کاگوشت 2100 روپے کا ایک کلو ملتا ہےاسی طرح وزیراعلی اورسیکرٹری اور وزیرانکی خدمت میں چوبیس گھنٹےمصروف ہیں انکےلئےجلسوں کےاہتمام کررہےہیں۔@SaleemKhanSafi pic.twitter.com/wNfNG2vzUk
— Ch Mubeen Gujjar (@CMMobeen) June 3, 2022
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم صافی کا کہنا تھا کہ عمران خان ماضی قریب کا وہ واحد سیاستدان ہے جس نے گرفتاری سے بچنے کیلئے خیبر پختونخوا میں پڑائو ڈال لیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا تو خان عبدالغفار خان اور ان جیسے عظیم لوگوں کا صوبہ تھا جو خوشی سے جیلوں میں جاتے تھے۔