ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مسجد اقصی پر فلسطینی پرچم لہرا دیا گیا

فلسطینی شہریوں نے نماز جمعہ کے بعد مسجد اقصی  میں گنبد صخرہ ، مسجد کی چھت اور برہان الدین ایوبی کے منبر پر فلسطینی پرچم لہرائے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطینی شہریوں کی طرف سے مسجد اقصی پر قومی پرچم لہرانے کی تصاویر سوشل میڈیا پر شائع کی گئیں جن میں نوجوانوں اور بچوں کو مسجد اقصی کے ایک گنبد پر فلسطینی پرچم لہراتے دکھایا گیا تھا۔

جمعہ کو لاکھوں افراد نے قابض اسرائیلی پابندیاں توڑ کر مسجد اقصی کے احاطے میں نماز جمعہ ادا کی۔ اسلامی اوقاف کے محکمہ نے بتایا کہ بیت المقدس، 48 کے مقبوضہ علاقوں اور مغربی کنارے کے ہزاروں مسلمانوں نے قبلہ اول میں نماز جمعہ ادا کی۔ اس موقع پرقابض پولیس نے پرانے شہر کے دروازوں، مسجد اقصی کی طرف جانے والی سڑکوں اور گلیوں اوراس کے بیرونی دروازوں پر بھاری نفری تعینات کی تھی جو فلسطینیوں کی جامہ تلاشی کے بعد انہیں مسجد اقصی میں داخلے کی اجازت دے دی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں