ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملکہ برطانیہ کی تخت نشینی کی 75سالہ تقریبات، مانچسٹر اور برمنگھم میں فلائٹ آپریشن متاثر

ملکہ برطانیہ کی تخت نشینی کی 75سالہ تقریبات کے موقع پر مانچسٹر اور برمنگھم ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ہوا اور پروازیں منسوخ کردی گئیں۔تفصیلات کے مطابق ملکہ برطانیہ کی تخت نشینی کی پچھہتر سالہ تقریبات کے موقع پر ہوائی اڈوں پر مسافروں کا رش ہے، رش کے باعث برمنگھم اور مانچسٹر ائر پورٹ پر کئی سو میٹر لمبی مسافروں کی قطاریں لگ گئیں۔

جس کے باعث مانچسٹر اور برمنگھم ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ہوا اور مختلف ایئر لائنز بشمول پی آئی اے کی برمنگھم کی پرواز منسوخ ہوگئیں۔پی آئی اے کی ہفتہ کو اسلام آباد سے برمنگھم جانے والی پرواز ائیرپورٹ کے حالات کے باعث منسوخ کر دی گئی، پی کے 795 اب پیر کے روز اسلام اباد سے برمنگھم روانہ ہوگی۔

پی آئی اے نے مسافروں کی بکنگ پیر کیلئے منتقل کرنا شروع کردیا ہے ، ترجمان کا کہنا ہے کہ پی ائی اے کال سینٹرسے مسافروں کے نمبرز پر اطلاع دی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ برطانیہ میں ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کے اقتدارکے 70 سال مکمل ہونے پرپلاٹینم جوبلی کا حشن منایا جارہا ہے ،

پلاٹینم جوبلی تقریبات 4 روز تک جاری رہیں گی۔خیال رہے کہ ملکہ الزبیتھ دوئم کا 70 سالہ دورِ تاج برطانیہ کی تاریخ کا سب سے طویل ترین اقتدار کا دور ہے جس کا آغاز 6 فروری 1952ءکو ملکہ کے والد برطانوی بادشاہ جارج ششم کی وفات کے بعد ہوا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں