ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مودی مسلمانوں اور مساجد پر حملوں کی پشت پناہی، امریکی رپورٹ

واشنگٹن: امریکا نے بھارت میں اقلیتوں کی صورت حال پر ایک بار پھرسخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے مذہبی آزادی کے حوالے سے اپنی سالانہ رپوٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ سال کے دوران بھارت میں اقلیتوں اوران کے مذہبی مقامات پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق   امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں مذہبی شخصیات اورمقدس مقامات پر حملوں میں اضافہ ہواہے-

   انہوں نے بھارت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار بھارت میںگزشتہ سال مذہبی مقامات پر لوگوں پر ہونیوالے حملوں کی تعداد میں اضافہ ہواہے۔2021 میں دنیا بھر میں مذہبی آزادی کے حوالے سے امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کی گئی سالانہ رپورٹ کے مطابق بھارت میں گزشتہ برس اقلیتی فرقوں پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے اورگزشتہ سال بھی بھارت میں اقلیتوں کے قتل ، ان پر حملوں اور انہیں خو ف وہراس کا نشانہ بنانے کے واقعات مسلسل جاری رہے ۔

ان میں قتل، حملے، دھمکی اور تشدد کے دیگر واقعات شامل ہیں۔ گائے ذبح کرنے یا گائے کا گوشت فروخت کرنے کے الزام لگا کر غیر ہندوﺅں کوظلم تشدد کا نشانہ بنانے کے متعدد واقعات کا ذکر بھی رپورٹ میں موجود ہے ۔ رپورٹ میں واضح کیاگیاہے کہ ان میں سے بیشتر واقعات ان ریاستوں میں پیش آئے جہاں بی جے پی کی حکومت ہے۔ رپورٹ میں بھارت میں نافذایسے قوانین کی جانب بھی اشارہ کیاگیا ہے جن کے ذریعے تبدیلی مذہب پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں