ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چین میں بلٹ ٹرین پٹری سے اترنے کے باعث ڈرائیور ہلاک، 8 افرادزخمی

چین کے جنوب مغربی صوبہ گوئی ژو کی کانٹی رونگ جیانگ میں ایک بلٹ ٹرین پٹری سے اترنے کے باعث ٹرین کا ڈرائیور ہلاک اور 8 دیگر افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔ چائنہ اسٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق حادثہ ہفتہ کے روز صبح تقریبا 10 بجکر 30 منٹ پر پیش آیا۔

کمپنی نے بتایا کہ کیچڑ اور چٹانیں گرنے سے متاثرہ ٹریک پر گوئی یانگ سے گوانگ ژو جانیوالی ٹرین نمبر ڈی 2809 کی 2 بوگیاں پٹری سے اتر گئی۔ ٹرین رونگ جیانگ اسٹیشن تک پہنچنے والی تھی۔

کمپنی نے بتایا کہ زخمیوں میں ایک ٹرین میزبان اور 7 مسافر شامل ہیں ۔ زخمیوں کا ایک مقامی ہسپتال میں علاج جاری ہے۔ مجموعی طور پر 136 دیگر مسافروں کو نکال لیا گیا ہے۔حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں