صدر رجب طیب ایردوان نے نیٹو کے سیکرٹری جنرل ینز اسٹولٹن برگ سے ٹیلی فون پر مذاکرات کیے۔
صدارتی محکمہ اطلاعات کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس دوران سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو رکنیت کی درخواست پر غور کیا گیا۔
صدر ایردوان نے کہا کہ سویڈن اور فن لینڈ کی رکنیت کے حوالے سے ترکی کے سلامتی تحفطات حق بجانب اور جوازات پر مبنی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ان دونوں ممالک کو دہشت گردی کی پشت پناہی کرنے سے بازآنے، ترکی پر پابندیاں ہٹانے، میثاق کے اندر تعاون کے نظریے پر مصمم ہونے کا واضح اور قطعی طور پر اظہار کرنا ہو گا۔
نیٹو کے سیکرٹری جنرل اسٹولٹن برگ نے ترک صدر سے ٹیلی فونک بات چیت کے بارے میں سماجی رابطوں کے پیج پر اپنا پیغام جاری کیا۔
اسٹولٹن برگ نے اس جانب توجہ مبذول کرائی ہے کہ نیٹو کے ایک اہم اتحادی ملک ترکی کی توقعات کو پورا کیا جانا چاہیے۔