ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جو بھی قانون توڑے گا گرفت میں آئے گا،  شاہ محمود قریشی کے بیان پر ردعمل

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے داخلہ رانا ثناءاللہ خان نے کہا ہے کہ جس کے بولنے اور کھلے رہنے سے ہمیں فائدہ ہو اس کی گرفتاری میں وقت ضائع نہیں کرنا چاہتا ،جو بھی قانون توڑے گا قانون کی گرفت میں آئے گا۔

شاہ محمود قریشی کے بیان پر اپنے ردعمل میں رانا ثناءاللہ خان نے کہا کہ بھگوڑے کو سرکاری ہیلی کاپٹر پر بنی گالہ واپس آتے ہی جھوٹ کا نیا دورہ پڑ گیا ہے ،25 مئی کو جو ڈر کر چھپ گئے تھے، اب بلوں سے باہر نکل آئے ہیں، 11 دن پہلے کوئی نکلا نہ اب کوئی نکلے گا ۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ  آپ جھوٹ بولیں، گولیاں برسائیں، ڈنڈے چلائیں، آگ لگائیں، سرپھاڑیں، ہم تماشائی بن کر دیکھیں، یہ نہیں ہوسکتا ،قانون اور قاعدے پر سختی سے عمل ہوگا، قانون کی خلاف ورزی کریں گے نہ ہی کرنے دیں گے۔

انہوں نے مزید کہاکہ عوام نے بھگوڑوں کے خلاف عوامی ردعمل دے دیا ہے ،جس کے بولنے اور کھلے رہنے سے ہمیں فائدہ ہو اس کی گرفتاری میں وقت ضائع نہیں کرنا چاہتا ،جو بھی قانون توڑے گا قانون کی گرفت میں آئے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں