ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سوئی سدرن اور کے الیکٹرک میں تنازع، کراچی میں 17 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کا خدشہ

سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ (ایس ایس جی سی) نے کے الیکٹرک کو گیس کی فراہمی کم کرنے کا اشارہ دے دیا جس کے بعد کراچی میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھ کر17گھنٹے تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔

ایس ایس جی سی کے مطابق کے الیکٹرک 2ارب 46 کروڑ کا پہلے ہی نادہندہ ہے اور آج ایک اور ادائیگی واجب الادا ہوجائے گی، کے الیکٹرک نے اپنا آخری بل ادا نہیں کیا تھا، 3 جون کو 8 ارب 6 کروڑ روپے کی ایک اور ادائیگی کرنی ہے۔

ایس ایس جی سی حکام کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کا ڈیفالٹ برقرار رہتا ہے تو گیس سپلائی کم کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہوگا، ایس ایس جی سی 100 فیصد آر ایل این جی کے ای کو منتقل کررہا ہے۔

دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہےکہ گیس کی قیمتیں 5 گنا بڑھنے سے ادائیگی میں مشکلات کا سامنا ہے، اس وقت آرایل این جی سے 500 میگاواٹ بجلی بنائی جارہی ہے، آر ایل این جی کی سپلائی رکتی ہے تو 500 میگاواٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہوگا اور لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھ کر 17 گھنٹے تک پہنچ جائے گا۔

کے الیکٹرک کا کہنا تھاکہ انڈسٹریل ایریاز میں بھی لوڈ شیڈنگ کرنا پڑے گی، ٹیرف ڈیفرینشیل کلیم کی مد میں حکومت پر 25 ارب روپے واجب الادا ہیں اور وزیر اعلیٰ سندھ سمیت اعلیٰ حکام کو صورتحال سے آگاہ کرچکے ہیں۔

خیال رہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے اور کئی علاقوں میں گھنٹوں گھنٹوں بجلی غائب رہتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں