کراچی:سابق گورنر سندھ اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماعمران اسماعیل نے کہاہے کہ ملک دشمن قوتیں عمران خان کے خلاف یکجا ہوچکی ہیں، پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے امپورٹڈ حکومت مسلط کی گئی۔
عمران اسماعیل نے کہا کہ عمران خان پر حملے کے حوالے سے خدشات پہلے سے ہیں، خان صاحب ڈرنے جھکنے والے نہیں ہیں، فاشسٹ حکومت عمران خان مخالف ہر غلط قدم اٹھانے کیلئے تیار ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہے، امپورٹڈ حکومت نے مہنگائی کرکے غریب عوام کا جینا محال کردیا ہے، نااہل حکومت آئی ایم ایف کی غلامی میں عوام کا مزید خون نچوڑے گی۔