ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 چائنہ اسٹیٹ گرڈ کارپوریشن کاپاور گرڈ منصوبوں میں 500 ارب یوآن سے زیادہ کی سرمایہ کاری کا اعلان

چین کی اسٹیٹ گرڈ کارپوریشن نے رواں سال کے دوران پاور گرڈ منصوبوں میں 500 ارب یوآن(تقریبا 74 ارب 50 کروڑامریکی ڈالر)سے زیادہ اب تک کی بلند ترین سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا ہے جس سے کوویڈ-19 کی وبا سے متاثرہ ملکی اقتصادی ترقی کی رفتارمستحکم ہوگی۔سٹیٹ گرڈ نے کہا کہ ان پٹ سے تمام ذرائع سے سرمایہ کاری میں 10کھرب یوآن سے زیادہ حاصل ہونے کی توقع ہے۔

سٹیٹ گرڈکے مطابق الٹرا ہائی وولٹیج پاور ٹرانسمیشن کے منصوبوں پر جلد سے جلد کام کا آغاز اور 500 کے وی سے کم پاورگرڈ منصوبوں کی تعمیر شروع کی جائے گا۔ کمپنی نے کہا کہ پاور گرڈ کے اہم منصوبوں کی تعمیر پاور گرڈ کی اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے سازگار ہوگی اور یہ اپ اسٹریم اور ڈاون اسٹریم صنعتوں کو اپنی سرگرمیاں اور پیداوار دوبارہ شروع کرنے میں مددفراہم کرے گی۔ریاستی گرڈ نے 13ویں پانچ سالہ منصوبے (2016-2020) کے دوران ملک کے پاور گرڈ میں مجموعی طور پر 23کھرب 80ارب یوآن ی سرمایہ کاری کی تھی۔

The post  چائنہ اسٹیٹ گرڈ کارپوریشن کاپاور گرڈ منصوبوں میں 500 ارب یوآن سے زیادہ کی سرمایہ کاری کا اعلان appeared first on Daily Jasarat News.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں