ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی عرب نے پاکستان سمیت 5 ممالک میں 'راہِ مکّہ' منصوبہ شروع کر دیا

سعودی عرب نے امورِ حج میں آسانی کے لئے 5 ممالک میں ‘راہِ مکّہ’ نامی منصوبہ شروع کر دیا ہے۔

‘راہِ مکّہ’ منصوبہ سعودی عرب کے ویژن 2030  پروگراموں میں سے ایک ہے اور  "اللہ کے مہمانوں کی خدمت” نامی پروگرام کے ذیل میں پاکستان، ملائیشیاء، انڈونیشیا، مراکش اور بنگلہ دیش میں شروع کیا گیا ہے ۔

سعودی وزارت داخلہ کے، سعودی نیوز ایجنسی ‘ایس پی اے’ کی طرف سے شائع کردہ، بیان کے مطابق راہِ مکّہ منصوبہ، مذکورہ 5 ممالک کے حاجیوں کی  ملک سے روانگی کے وقت الیکٹرانک ویزے، پاسپورٹ  اور امورِ صحت سے لے کر سعودی عرب  پہنچنے کے بعد رسل و رسائل، قیام اور سامان کی وصولی تک،  متعدد امور میں سہولت پر مبنی ہے۔

بیان کے مطابق ‘راہِ مکّہ ‘ منصوبہ وزارت خارجہ،  حج، عمرہ اور  صحت سمیت متعدد سرکاری اداروں کے تعاون سے چلایا جا رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں