ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی سازش کی آلہ کار حکومت انقلاب کو روک نہیں پائے گی، مراد سعید

 اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت امریکی سازش کی آلہ کار بنی ہوئی ہے اور یہ حکمران انقلاب کو روکنے میں ناکام ہوں گے۔

مراد سعید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تین دہائیوں میں ایسی شیلنگ کبھی نہیں ہوئی، جیسی موجودہ حکومت نے کی ہے۔ حکومت نے تحریک انصاف کی خواتین اور بچوں کو ہراساں کیا ہے۔ پی ٹی آئی اپنا آئینی اور قانونی حق استعمال کرے گی۔

مراد سعید نے مزید کہا کہ حکمران بندر بانٹ میں لگے ہوئے ہیں، انہوں نے جمہوریت اورآئین کی دھجیاں اڑا دی ہیں، حکومت کی جانب سے ایک ایک ارب کے اشتہارات روز دیے جا رہے ہیں۔

 مراد سعید ضمانت کے لیے کچہری پہنچے جہاں ڈسٹرکٹ سیشن جج کامران بشارت مفتی نے سماعت کی اور درخواست ضمانت 5 ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور کرلی۔

 واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر کے خلاف تھانہ آئی نائن میں مقدمہ درج ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں