ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انتہا پسند ہندووں کے ہاتھوں اسلامی شعائر غیرمحفوظ ہے، حافظ حمداللہ

کوئٹہ: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی ترجمان و جمعیت علماءاسلام کے رہنماءمولانا حافظ حمداللہ نے بھارت میں رسول اکرم کی شان میں گستاخی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترجمان بی جے پی کی رسول اللہ کی شان میں گستاخی کی ناپاک جسارت کی گئی بھارت میں نریندر مودی کی حکومت میں مسلمانوں کے خلاف جنونیت کی آگ آپے سے باہرہے۔

 ترجمان پی ڈی ایم نے کہا کہ  نفرت کی وجہ سے انتہا پسند ہندووں اور آر ایس ایس کے بدمعاشوں کے ہاتھوں اسلامی شعائر غیرمحفوظ ہے، جس کی پی ڈی ایم شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ بھارت میں نریندر مودی کی حکومت میں مسلمانوں کے خلاف جنونیت کی آگ آپے سے باہرہے، ناپاک اور توہین آمیز جسارت سے امت مسلمہ کی شدید دل آزاری ہوئی، پوری مسلم دنیا نے بھارت اور بھارتی مصنوعات سے بائیکاٹ کااعلان کیاہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان بھی بھارت سے سیاسی، تجارتی،اور سفارتی سطح پر بائیکاٹ کااعلان کرے ، نریندر مودی اس گستاخی پر مسلم دنیا کے ممالک اور امت مسلمہ سے معافی لیں اور معذرت کرے ۔ پاکستانی وزارت خارجہ فوراً بھارتی ہائی کمشنر کووزارت خارجہ طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرے ۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹوزرداری بھارت کی اسلام اور مسلمان دشمنی پراپنے منصب کے مطابق ذمہ داری پوری کرے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں