ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پٹرول کی قیمت میں 2 بار اضافہ کرنے کے بعد اقتصادی بحران سے نکل آئے، وزیر خرانہ

اسلام آباد: وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں 2 باراضافہ کرنے کے بعد اقتصادی بحران سے نکل آئے ہیں۔

وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے ٹوئٹرپربیان میں کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کا معاشی ایمرجنسی نافذ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ پٹرول کی قیمت میں 2 بار اضافہ کرنے کے بعد اقتصادی بحران سے نکل آئے ہیں۔

مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف آنے والے وقت میں مہنگائی پرقابو پانے کے لئے اقدامات کا اعلان کریں گے تا کہ حکومتی اخراجات میں کمی کی جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ غیرملکی کرنسی اکاؤنٹ، روشن ڈیجٹل اکاؤنٹس یا عوام کے پرائیوٹ لاکرز کومنجمد کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ ہم ایسا کوئی اقدام نہیں کریں گے۔سوشل میڈیا پراس حوالے سے آنے والی خبریں غلط اورجانبدارانہ حلقوں کی جانب سے پھیلائی جارہی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں