کراچی:پی آئی اے کی برطانیہ اور یورپی ممالک کے لئے پروازوں کی پابندی کا معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جس کے تحت پی آئی اے کا آڈٹ کیا جائے گا۔جس کے بعد پی آئی اے کی یورپ کے لیے براہ راست پروازوں کی بحالی کا امکان ظاہر کیا جارہاہے۔
اس حوالے سے ذرائع نے بتایاکہ یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کے دورہ پاکستان سے متعلق سول ایوی ایشن پاکستان رابطے ہیں ہے۔یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کی کلئیرنس کے بعد پی آئی اے کی یورپ کے لیے براہ راست پروازیں بحال ہوں گی۔ یاد رہے کہ پی آئی اے پر جولائی 2020 سے یورپی ملکوں کے لیے براہ راست پروازوں پر پابندی عائد ہے۔
یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کا کہناہے کہ یورپی یونین کی تھرڈ کنٹری آپریٹرز سے متعلق ریگولیشن کے تحت پروازوں پر پابندی اٹھانے سے قبل پی آئی اے کا آڈٹ لازمی ہوگا۔ یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ایاسا)نے پی آئی اے کے خط کا جواب دے دیا۔ایجنسی کے مطابق یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی پاکستان سی اے اے اور کے حالیہ انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن اکا کے آڈٹ کا جائزہ لے گی۔
ادارے کے مطابق انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے آڈٹ کے علاوہ پاکستان کی طرف سے مزید پیش رفت کا بھی جائزہ لینا ضروری ہے۔سی اے اے اور پی آئی اے کی طرف سے کئے گئے اقدامات پر غور اور جائزہ لیا جائے گا اور اس تمام پیش رفت کا جائزہ لیکر پی آئی اے کی یورپ کے لیے براہ راست پروازوں پر پابندی ہٹانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔