ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

۔6سالہ بچی آگ لگنے سے جھلس گئی

ٹریفک حادثات اور شدید گرمی سے 3افراد جاں بحق‘6سالہ بچی آگ لگنے سے جھلس گئی‘جبکہ نامعلوم ملزمان نے نوجوان کو چھریوں اورریسکیو ٹیم نے متاثرہ افراد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی نعشوں کو پولیس نے تحویل میں لیکر کارروائی شروع کردی۔

آن لائن کے مطابق گذشتہ روز جھمرہ کے علاقہ نلے والا سے بس سبزی منڈی سدھار جا رہی تھی کہ بس کی چھت پرسوار 50سالہ حنیف سکنہ 189ر۔ب گیڈری بیٹھا ہوا تھا اچانک موڑکاٹتے ہوئے بس کی چھت پرسوار حنیف سائن بورڈ سے ٹکرا کر نیچے گرا اور بس کے ٹائلر تلے آکر بری طرح زخمی ہوگیا اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی ٹیم نے مضروب کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا جبکہ دوسرا حادثہ جڑانوالہ روڈ پر 209ر۔ب کے قریب پیش آیا جہاں پرنامعلوم گاڑی کا ڈرائیور پیدل سڑک کراس کرنےوالے شخص کو کچل کر گاڑی سمیت فرار ہوگیا۔

تاہم ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی تو مذکورہ نامعلوم شخص زندگی کی بازی ہارچکا تھا پولیس نے نعشوں کو تحویل میں لیکر متوفی کے ورثاءاورحادثے کے مرتکب ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ۔گزشتہ روزشدید گرمی اور لوگنے سے عبدالرشید غازی چوک کے قریب نگینہ سینما کے بالمقابل 70سالہ ادھیڑعمرشخص جان کی بازی ہارگیاپولیس نے نعش تحویل میں لیکرمتوفی کے ورثاءکی تلاش شروع کردی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں