ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکی: عالمی تجارتی تنظیم میں پہلی دفعہ ملک کا نام "ترکیہ" پُکارا گیا

اقوام متحدہ کے غیر ملکی زبانوں میں ترکی کے نام کو "ترکیہ” میں تبدیل کرنے کے بعد سویڈن کے شہر جنیوا میں عالمی تجارتی تنظیم میں بھی پہلی دفعہ ترکی کا نام "ترکیہ ” پکارا گیا۔

عالمی تجارتی تنظیم میں ترکی کے مستقل نمائندہ دفتر کے ٹویٹر پیج سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ "ترکیہ نے عالمی تجارتی تنظیم کے دائرہ کار میں منعقدہ  ‘ماہی گیری  سبسڈیزمذاکرات’ میں شرکت کی”۔

عالمی تجارتی تنظیم  کی 12 ویں وزراء کانفرنس سے ایک روز قبل منعقدہ نشست میں کہا گیا ہے کہ ملک کا نام پہلی دفعہ "ترکیہ”  پکارا جا رہا ہے۔

نشست میں عالمی تجارتی تنظیم میں ترکی کے مستقل نمائندے آلپ آرسلان آجار سوئے نے بھی شرکت کی۔

واضح رہے کہ ترکی کی طلب پر اقوام متحدہ نے غیر ملکی زبانوں میں ترکی کا نام تبدیل کر کے "ترکیہ” کر دیا تھا۔

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے بھی ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ترکی کے ٹریڈ مارک کی قدر میں اضافے کے لئے شروع کی گئی کاروائی اختتام پذیر ہو گئی ہے اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری کو بھیجے گئے مراسلے کے ساتھ ملک کا نام اقوام متحدہ  کی غیر ملکی زبانوں میں "ترکیہ” رجسٹر کر لیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں