ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برٹش ایئرویز کا اسلام آباد کیلیے پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: برٹش ایئرویز نے آپریشنل کمرشل وجوہات کی بنیاد پر 15 جون سے 30 جون 2022 تک اسلام آباد کے لیے پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ کا ہے۔

برٹش ایئرویز کے اسٹیشن منیجر نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے مینیجر کو آگاہ کر دیا ہے کہ برٹش ایئرویز کی اسلام آباد کے لیے پروازیں 15 جون تک جاری رہیں گی۔ انتظامیہ برٹش ائیرویز کے مطابق اسلام روٹ آپریشنل و کمرشل وجوہات کی بنا پر دو ہفتوں کے لیے معطل کیا جا رہا ہے، ہم نے کسٹمرز کو بھی آگاہ کرنے کے لیے جتنے نوٹس دے سکتے تھے دیے۔

انتظامیہ نے بتایا کہ ایسے کسٹمرز  سے رابطے میں ہیں اور معذرت خواہ ہیں، کسٹمرز کو مکمل سہولیات، متبادل بکنگ یا ری فنڈ کی آپشز دی ہیں۔ برٹش ائیرویز کی پروازیں 15 جون سے صرف دو ہفتے کے لیے معطل کی جا رہی ہیں جبکہ مزید شیڈول یا تبدیلی کے بارے آگاہ کر دیا جائے گا، سفر سے پہلے برٹش ایئرویز ویب سائٹ سے لازمی کنسلٹ کیا جائے۔

ترجمان سی اے اے کے مطابق پروازوں کی معطلی صرف برٹش ایئرویز کی آپریشنل و کمرشل وجوہات کی بنا پر ہے، اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایندھن کی عدم دستیابی کے باعث برٹش ایئرویز کی پروازیں معطل کرنے سے متعلق سوشل میڈیا میں گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔

پی سی اے اے نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایوی ایشن فیول فراہم کرنے والے سے بھی رپورٹ لی ہے جس نے تصدیق کی ہے کہ ایندھن کی کوئی کمی نہیں ہے اور فیول اسٹوریج ٹینک فل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں