ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رواں سال ڈکیتی مزاحمت پر 34 شہری قتل

کراچی: رواں سال اب تک 34 شہری ڈکیتی مزاحمت پر قتل اور 165 زخمی ہوچکے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق رواں سال گھروں میں ڈکیتیوں کی 183 وارداتیں جبکہ فیکٹریوں، دفتروں اور دکانوں میں ڈکیتی کی 424 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کی رپورٹڈ وارداتوں کی تعداد 2043 ہے۔ اس سال اب تک 11749 شہریوں سے موبائل فون چھینے جاچکے ہیں۔ شہر قائد میں اس سال شہریوں سے 69 گاڑیاں چھینی گئیں اور 907 چوری کی جاچکی ہیں۔

رواں سال اب تک 19 ہزار 832 موٹرسائیکلیں چھیننے کی وارداتیں رپورٹ ہوچکی ہیں جبکہ موٹرسائیکل چوری کی 1854 وارداتیں بھی رپورٹ ہوئیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں