ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سابق لیفٹیننٹ جنرل آصف یاسین نے ملک کو لوٹا، میرے پاس ثبوت موجود ہیں، عاشر عظیم گل

سابق سول سروس آفیسر عاشر عظیم گل نے چونکا دینے والے انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق لیفٹیننٹ جنرل آصف یاسین ایک بزدل اور آئین شکن شخص ہے جو ملک کو لوٹ کر تباہی کے دہانے پر لے آئے ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں عاشر عظیم گل نے لکھا کہ سابق لیفٹیننٹ جنرل آصف یاسین نے اپنے آئی ایس آئی کے دور میں بحیثیت (DG (B کسٹم آٹومیشن کا پروجیکٹ اس وجہ سے بند کرایا تھا کیونکہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے کنٹینر جن کو بارڈر پر لے جانے کی مونوپلی این ایل سی کے پاس ہے، کراچی ہی میں کھلتے اور بکتے تھے اور ہمارے سسٹم نے پکڑ لئے تھے۔

عاشر عظیم گل نے بتایا کہ میں نے خود آصف یاسین کو 17 صفعے لکھ کر وہ تمام شواہد، کاغذات اور محرکات بتائے جن کی وجہ ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف ودیگر اندرونی ادارے پاکستان کو شدید نقصان پہنچا رہے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے اس بے ضمیر شخص سے اپیل کی کہ آئی ایس آئی کا اولین کام اور ذمہ داری ملک کو نقصان اور بیرونی سازش سے بچانا ہے۔ لیکن انہوں نے جانتے بوجھتے ان تمام عوامل کو تقویت دی جو ملک کو کھوکھلا کر رہے تھے۔

انہوں نے اپنی ٹویٹس میں لکھا کہ ہمارا المیہ یہ ہے کہ یہ ملک دشمن لیفٹیننٹ جنرل بنا، کور کمانڈر بنا، سیکریٹری ڈیفنس اور اربوں کی پلاٹ اور بینیفٹ لے کر آج فرعون بنا پھرتا ہے۔

سابق سرکاری افسر کا کہنا تھا کہ جب تک ملک ان جاہل چاپلوس جرنیلوں کی غلامی میں رہے گا، کبھی ترقی نہیں کریگا۔ یہ بزدل، آئین شکن، ملک سے غدار جو ملک کو لوٹ کر تباہی کے دہانے پر لے آئے ہیں، اسامہ بن لادن آپریشن میں پاجامہ گیلا کر بیٹھے تھے۔

عاشر عظیم گل نے ببانگ دہل کہا کہ میں جو کچھ کہہ رہا ہوں اس کے سب شواہد اور کاغذات میرے پاس موجود ہیں۔ میں گواہ ہوں میں نے مادر وطن کو اپنے بیٹوں سے لٹتا دیکھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں