ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سانگھڑ: اچانک لگنے والی آگ نے 10 گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

سندھ کے ضلع سانگھڑ کے سنجھورو روڈ گاں شاہ سکندرآباد میں اچانک لگنے والی آگ نے 10 گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ دیکھتے ہی دیکھتے آگ سے دس سے زائد گھر جل کر خاکستر ہوگئے جبکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ لگنے کے باعث گھروں میں موجود تمام سامان، نقدی، کاغذات سب جل کر خاکستر ہوگئے۔

اچانک لگنے والی آگ سے حاجی خدا بخش بروہی، واحد بخش بروہی، الہی بخش بروہی حاجی گل حسن بروہی، محمد مراد بروہی، نور محمد بروہی علی بخش امیر بخش بروہی خمیسو خان بروہی کے گھر شامل  تھے۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ حسب معمول دیر سے پہنچی جس کے باعث نقصان زیادہ ہوا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں