حکومت کی جانب سے ملک بھر میں رہائش پذیر غیر ملکیوں کی سکیورٹی کو سخت کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی نقل و حرکت کو خفیہ رکھنے کے علاوہ ان کی رہائشگاہوں کی نشاندہی کو بھی خفیہ بنایا جارہا ہے۔
جس کا مقصد غیر ملکیوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنانا ہے ذرائع کے مطابق غیر ملکیوں کی سکیورٹی کو روزانہ کی بنیاد پر مرتب کرنے کیساتھ ساتھ اس کی براہ راست نگرانی کی ذمہ داری متعلقہ ضلع کے افسران کو سونپی جارہی ہے تاکہ کسی بھی بڑے حادثے سے بچنے میں مدد مل سکے۔