ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک میں غیرقانونی سگریٹ کی تجارت میں خطرناک حد تک اضافہ

لاہور: ایک رپورٹ کے مطابق ملک میں غیرقانونی سگریٹ کی تجارت سے قومی خزانے کو سالانہ 70 سے 80 ارب روپے کا نقصان ہورہا ہے۔پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے مطابق سگریٹ کی ڈبی کی کم سے کم قانونی قیمت 62 روپے 80 پیسے ہے جبکہ مارکیٹ میں سگریٹ کا ایک پیکٹ 15 روپے میں بھی فروخت ہورہا ہے۔

دوسو سے زائد برانڈ بغیر رجسٹریشن فروخت ہورہے ہیں جس کے باعث غیرقانونی سگریٹس کا مارکیٹ شیئر40 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔ آزاد کشمیر میں سگریٹ تیار ہو کر غیر قانونی طور پر پاکستان میں فروخت ہو رہا ہے۔

پاکستان ٹوبیکو کمپنی نے اس شعبے میں ایڈوانس ٹیکس 300 سے بڑھا کر 500روپے فی کلو کرنے کی تجویز دی ہے۔ کمپنی نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت سگریٹ برانڈ رجسٹریشن قانون پر عملدرآمد کرائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں