اسلام آباد:تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ عرب ممالک کی طرح رویہ اپنائیں اور بھارتی اشیاء کا بائیکاٹ کروائیں،حکومت مودی کے ساتھ اپنے تعلقات کو توڑے اور سخت مؤقف اپنائے،حکومت سے کہتا ہوں بی جے پی رکن کے بیان پر سخت پوزیشن لیں۔
عمران خان نے کہاکہ قانون کی حکمرانی وکلا اور عدلیہ کی ذمہ داری ہے،الیکشن کمیشن حمزہ شہباز کو زبردستی وزیراعلیٰ رکھنے کی کوشش کر رہا ہے،60فیصد کابینہ ضمانت پر ہے، یہ ہماری قوم کی توہین ہے،میں نے امریکی دھمکی آمیز مراسلہ سب کے سامنے رکھا تھا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ ملزم قاضی بن جائے، چھوٹی موٹی چوری نہیں 24 ارب روپے کی کرپشن ہے،ایسے شخص کو ملک کا وزیراعظم اور اس کے کرپٹ بیٹے کو وزیراعلیٰ بنا دیا،شہباز شریف کے خلاف ایف آئی اے میں کیس ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ ہم نے پرامن احتجاج امپورٹڈ حکومت کے خلاف کیا تھا، موجودہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔