ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یمن میں حکومت، حوثی اور عرب اتحاد کا "مشترکہ رابطہ آفس "  قائم   کرنے پراتفاق

یمن میں، حکومت، حوثی اور عرب اتحاد نے تشدد میں اضافے کو کم کرنے کے مقصد سے ایک "مشترکہ رابطہ آفس  ”  قائم   کرنے پر   اتفاق کیا ہے۔

یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی ہانس گرنڈ برگ  نے  کہا ہے کہ  یمن میں فریقین کی ملٹری کوآرڈینیٹنگ کمیٹی کا دوسرا اجلاس اردن کے دارالحکومت عمان میں منعقد ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  اجلاس میں یمنی حکومت، حوثیوں اور عرب اتحاد کے فوجی نمائندوں نے شرکت کی۔

انہوں نے کہا کہ  ایک مشترکہ کوآرڈینیشن آفس   کے قیام پر ایک معاہدہ طے پا گیا ہے اور یہ کہ فریقین کے رابطہ کاری کے ذمہ دار کا تعین ایک ہفتے کے اندر باقاعدہ رابطے کے لیے کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں جنگ بندی پر عمل درآمد کے حوالے سے شرکاء کی تعمیری بات چیت کے باعث ملاقات مثبت ماحول میں ہوئی اور ملٹری کوآرڈینیشن کمیٹی نے مذاکرات کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے ماہانہ بنیادوں پر ملاقات کرنے پر اتفاق کیا  ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ہفتہ قبل، کمیٹی نے اپنا پہلا اجلاس عمان میں دوبارہ اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کے دفتر کی سرپرستی میں منعقد کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں