وسطی ایشیا میں 2500 سالہ قدیم تاریخ کے مالک ازبکستان کے قدیم شہر بخارا میں جو کہ اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم کی "عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست” میں شامل ہے کے لیے ترکش ایئر لائنز نے فلائٹ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
اس ضمن میں پہلی پرواز کا ہوائی اڈے پر استقبال کیا گیا، یہاں پر منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں ترکی کے تاشقند میں سفیر اولگان بیکار نے استنبول۔ بخارا پروازوں کے لیے اپنی نیک تمناوں کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ ترکی سے بخارا کے لیے پروازوں کا آغاز ترکی اور ازبیکستان کے مابین فروغ پانے والے باہمی تعاون کا عکاس ہے۔ ہمارے صدر محترم رجب طیب ایردوان کی جانب سے پیش کردہ اہداف کی روشنی میں ترک ہوائی فرم بھی اپنی ذمہد اریوں کو پورا کر رہی ہے۔ اسوقت ازبیکستان کے 5 شہروں کے لیے ترک ہوائی فرم اپنی پروازیں چلا رہی ہے۔ اسی طرح ازبیک ہوائی فرم کا بھی ترکی کے لیے فلائٹ آپریشن موجود ہے۔ یہ پیش رفت دونوں ممالک کے مابین روابط کو مزید پختگی دلائے گی۔