انگلینڈ میں ہر 10 میں سے 7 مسلمانوں کو اسلاموفوبک روّیوں کا سامنا ہے۔
انگلینڈ اور یورپی ممالک کے مسلمانوں سے متعلقہ موضوعات پر مرکوز "ہائیفن” نامی ویب سائٹ نے 22 اپریل سے 10 مئی تک کے دورانیے میں 18 سے 24 سال تک کی عمروں کے 700 نوجوانوں سمیت کُل 1503 مسلمانوں کی شرکت سے سروے کیا۔
سروے میں، کاروباری مقامات اور دفاتر میں، مسلمانوں کو درپیش اسلامو فوبک روّیوں اور معاشرے میں ان کے کردار پر ڈیٹا جمع کیا گیا۔
ڈیٹا کے مطابق دفاتر اور کاروباری ماحول میں مسلمانوں کو زیادہ ترگاہکوں یا پھر بیرونی افراد سے رابطے کے دوران 44 فیصد، کام کی جگہوں پر سماجی سرگرمیوں میں 42 فیصد اور پروموشن لینے کے دوران 40 فیصد اسلاموفوبک روّیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔