ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برلن میں گاڑی ہجوم پر چڑھ گئی،1 شخص ہلاک

جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ایک گاڑی لوگوں کے ہجوم پر چڑھ دوڑی۔

برلن پولیس ترجمان  تھیلو کابیٹزکے مطابق، اس واقعے میں  ایک شخص ہلاک ہوا ہے جبکہ فائر بریگیڈ نے تقریباﹰ آٹھ دیگر افراد کے زخمی ہونے کا بتایا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  مشتبہ ڈرائیور کو جائے وقوعہ سے حراست میں لے لیا گیا ہے تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں کہ آیا یہ حادثہ تھا یا  قصدا کیا گیا عمل تھا۔

پولیس کی جانب سے تفتیش جاری ہے۔

یہ واقعہ برلن کے مغربی حصے میں شاپنگ کے لیے مصروف ترین علاقے میں پیش آیا ہے جو کہ سن 2016 میں پیش آنے والے برلن ٹرک حملے کے مقام برائڈشائڈٹ پلٹس سے کچھ ہی فاصلے پر واقع ہے۔

اُس حملے میں گیارہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں